Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / اسکول میں فحش رقص، جماعت میں شراب نوشی

اسکول میں فحش رقص، جماعت میں شراب نوشی

مرزا پور کے گاؤں میں سرپنچ کے بیٹے کی سالگرہ کا اسکول میں جشن ، انکوائری کا حکم
مرزاپور (یو پی)، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پرائمری اسکول کے کلاس روم میں گاؤں کے سرپنچ کی سالگرہ پارٹی منانے کا ایک ویڈیو اور شراب کا استعمال ظاہر کرنے والے دیگر کلپس بھی سوشل میڈیا پر عام ہوگئے جس پر حکام نے آج تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو میں لڑکیوں کو کلاس روم کے اندرون بھوجپوری گیتوں پر فحش انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جمال پور بلاک میں موضع تیتاریا کا یہ واقعہ 7 اگسٹ کو پیش آیا جب اسکول کو رکشا بندھن کی تعطیل تھی۔ جب یہ کلپ سوشل میڈیا پر عام ہوگئی تو محکمہ تعلیمات نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ بیسک شکشن ادھیکاری پراوین کمار تیواری نے کہا کہ اس معاملے کی رپورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو آگے کی کارروائی کیلئے دی جائے گی۔ اس واقعہ کے تعلق سے عہدہ دار موصوف نے کہا کہ اسکول کی کنجیاں گاؤں کے سرپنچ نے 5 اگسٹ کو پرنسپال سے لئے تھے۔ چونکہ اسکول کے کئی کام سرپنچ کے ذریعے کئے جاتے ہیں، اس لئے کنجیاں دی گئیں۔ ولیج ہیڈ نے اسکول میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں زبردست پارٹی کا اہتمام کردیا۔ پراوین تیواری نے کہا کہ ڈانس پروگرام رکھا گیا اور وہاں شراب بھی مہیا کرائی گئی۔ جب اسکول منگل کو دوبارہ کھلا، تب طلبہ اور ٹیچرس کو شراب کی خالی بوتلیں ہٹانا اور اِدھر اُدھر بکھری غذائی اشیاء کو صاف کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ اسکول احاطے میں اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوتی اور اس معاملے میں بھی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT