Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکول میں کمپیوٹرس کے سرقہ کی کوشش ناکام ہیڈ ماسٹر سید مظہر حسین کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

اسکول میں کمپیوٹرس کے سرقہ کی کوشش ناکام ہیڈ ماسٹر سید مظہر حسین کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

سرپور ٹاؤن ۔ 10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے قدیم ضلع پریشد ہائی اسکول میں نا معلوم افراد کی جانب سے اسکول میں موجود کمپیوٹرس اور سامان کا سرقہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سرپورٹاؤن مستقر کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں آج یعنی 10  جولائی کے روز اسکول اٹنڈر کی جانب سے  اسکول کو پہنچنے پر اسکول میں سرقہ ہونے کی اطلاع عام ہوگئی ۔عید الفطر (جمعرات) کے روز سے مسلسل چار دن کے تعطیلات ہونے کی وجہ سے اسکول میں آمدورفت کم تھی ۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم افراد نے ضلع پریشد ہائی اسکول کے دونوں اسٹاف روم کے قفلوں کو توڑ کر دونوں کمروں میں موجود اسٹاف کے الماریوں کے سامان کی تلاشی لی اور دونوں کمروں میں کچھ بھی حاصل نہ ہونے پر ہیڈ ماسٹر کے کمرے کا قفل مضبوط رہنے کی وجہ سے کمپیوٹرس کا سرقہ نہ ہوسکا اور اس طرح سے کمپیوٹرس کے سرقہ کی کوششیں نامعلوم افراد کی جانب سے ناکام ہوگئی ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر جناب سید مظہر حسین کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول میں نا معلوم افراد کی جانب سے سرقہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف شکایت کرنے پر ایڈیشنل سب انسپکٹر آف پولیس پرشوتم نے ضلع پریشد ہائی اسکول کا ہیڈماسٹر سید مظہر حسین کے  ساتھ دورہ کرتے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور نا معلوم افراد کی جانب سے اسکول کے قفلوں کو توڑ کر سامان بکھیرنے کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی اور نامعلوم افراد کے خلاف کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT