Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / اسکول پرنسپل نے طلباء کیلئے جان قربان کردی

اسکول پرنسپل نے طلباء کیلئے جان قربان کردی

نیویارک۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک اسکول پرنسپل نے بے قابو ہوجانے والی بس کے سامنے آکر اپنی جان دے دی اوربچوں کی جان بچالی۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ایک سڑک کے کنارے اسکول پرنسپل سوسن جورڈن بچوں کے ساتھ بس کے انتظار میں تھیں کہ اسکول بس تیزی سے آئی اور ہجوم پر چڑھ گئی۔پرنسپل نے خطرے کو بھانپ کر بس کے سامنے آنے والے بچوں کو دھکا دے کر دور کردیا ،لیکن خود کو بس کی ٹکر سے نہ بچاسکیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ میں دو بچے زخمی بھی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT