Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / اسکول کیلئے بچے 3 کیلومیٹر کا سفر پیدل طئے نہیں کرسکتے

اسکول کیلئے بچے 3 کیلومیٹر کا سفر پیدل طئے نہیں کرسکتے

نئی دہلی۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ وہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے 3 کیلومیٹر یا اس سے زیادہ کا فاصلہ پیدل طئے کریں گے۔ سپریم کورٹ نے آج یہ ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ حق تعلیم کو بامقصد بنانے کیلئے ضروری کوششیں بھی ہونی چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اپر پرائمری اسکولس ایسے مقام پر ہوں جہاں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے طویل فاصلہ پیدل طئے کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ عدالت ایک ایسے مقدمہ کی سماعت کررہی تھی جس میں ایک اسکول کو ترقی دینے کے فیصلے کی قریب میں واقع دوسرے اسکول نے مخالف کی ہے۔ یہ واقعہ کیرلا کا ہے کہ جہاں ملک بھر میں شرح خواندگی سب سے زیادہ ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بینچ نے کہا کہ ایسے طلبہ جو جونیر پرائمری اسکول میں چوتھی جماعت کامیاب کرچکے ہیں انہیں اپر پرائمری اسکول جانے کیلئے 3 تا 4 کیلومیٹر کا فاصلہ روزانہ طئے کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT