Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / اسکول کی تیسری منزل سے گرنے والی لڑکی فوت

اسکول کی تیسری منزل سے گرنے والی لڑکی فوت

دیوریا ۔ /19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکول کی عمارت کی تیسری منزل سے نویں جماعت کی ایک طالبہ نیچے گرکر فوت ہوگئی جبکہ بس کے کنڈکٹر نے اس 9 سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کی تھی ۔ چند دن قبل یو پی پولیس نے تعلیمی اداروں میں حفاظت اور خیانت کے انتظامات کی ہدایات جاری کی تھیں ۔ ماڈرن سٹی مونٹی سری اسکول دیوریا کی طالبہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسے عمارت ڈھکیل کر نیچے گرادیا گیا تھا ۔ ضلع انتظامیہ نے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اس مخلوط تعلیم کے اس اسکول میں کسی تعلیمی کوتاہی کا پتہ چلایا جاسکے ۔ مبینہ طور پر یہ لڑکی حوائج ضروری سے فارغ ہونے تیسری منزل پر واقع بیت الخلاء گئی تھی جبکہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ ایس ڈی ایم صدر (دیوریا) راکیش سنگھ نے کہا کہ 3 رکنی ٹیم ایس ڈی ایم ، ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولس اور بیسک سیکشھا ادھیکاری پر مشتمل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT