Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکیمات سے مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانے پر زور

اسکیمات سے مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانے پر زور

محمد خلیل آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن صدر
شمس آباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) راجندر نگر میں آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا۔ صدارت سید شمشاد قادری اسوسی ایشن قومی صدر نے کرتے ہوئے کہا کہ اسوسی ایشن کا قیام مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے اور انہیں تعلیم یافتہ بنانے کیلئے کیا گیا۔ 2010 سے مسلسل جدوجہد کی جارہی ہے۔ محمد خلیل ریاستی صدر نے کہا کہ اسوسی ایشن کے ہر کارکن کو عوام کے درمیان جاکر حکومت کی اسکیمات ان تک پہنچاتے ہوئے اس سے استفادہ کرنے تک ان کی رہمنائی کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے اقدامات کرتے ہوئے ریسیڈنشیل اسکولس میں طلباء کوداخلہ دلانے کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔ غریب عوام اپنے بچوں کو تعلیم دلانے میں بھی کامیاب ہوں گے۔ محمد ـخلیل نے بھی مخاطب کیا، سید اسحاق الدین، آر جنگیا، محمد سمیر خان، محمد عبدالوحیدعطا پور میناریٹی سیل صدر، محمد ابراہیم، محمد الطاف، خواجہ پاشاہ، محمد خلیل، شیخ بابا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

کُل ہند مشاعرہ بضمن آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کانفرنس
حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کل ہند مشاعرہ بضمن آل انڈیامسلم ایجوکیشن سوسائٹی نیشنل کانفرنس 4نومبر کو 8بجے شب چو محلہ پیالیس خلوت میں زیر صدارت جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مقرر ہے۔ جناب ایم ایس فاروق جنرل سکریٹری ایم ای ایس و کنوینر مشاعرہ کے بموجب مہمان شعراء میں جوہر کانپوری، چرن سنگھ بشر، ڈاکٹر نصرت مہدی بھوپالی، شبینہ ادیب، ڈاکٹر اسلم چشتی، تہور بدایونی، ندیم شاد، افسر دکھنی، خوشبو رامپور، محب کوثر، ڈاکٹر جلیل الرحمن، سلیمان خمار، اور منتخب میزبان شعراء میں ڈاکٹر فاروق شکیل، سردار سلیم، زاہد ہریانوی، شاہد عدیلی، ڈاکٹر نادرالمسدوسی، مہمان خصوصی آصف پاشاہ سابق ریاستی وزیر و صدر ایم ایس ای اور اسلم فرشوری ناظم مشاعرہ ہوں گے۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT