Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / اسکیمات پر عمل اور بہتر حکمرانی کیلئے سرکاری ملازمین سے تعاون کی درخواست

اسکیمات پر عمل اور بہتر حکمرانی کیلئے سرکاری ملازمین سے تعاون کی درخواست

ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی ڈائری رسم اجراء تقریب، محمد محمود علی و دیگر کا خطاب

ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی ڈائری رسم اجراء تقریب، محمد محمود علی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔10 جنوری (سیاست نیوز) سرکاری ملازمین حکومت او رعوام کے درمیان میںرابطے کی کڑی ہیں۔حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کے علاوہ بہتر حکمرانی میںحائل رکاوٹوں کو دور کرنے میںبھی سرکاری ملازمین کا تعاون ضروری ہے۔ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر س اسوسیشن گریٹر حیدرآباد کی سال نو ڈائری کی رسم اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی‘ صدر ٹی این جی اوز سنٹر ل کمیٹی دیوی پرساد‘ جنرل سکریٹری رویندر ریڈی‘ کے علاوہ صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب‘ نائب صدر کماری راشیل اور دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے ان کے علاوہ ضلع حیدرآباد اور رنگا ریڈی کے ہزاروں نان گزیٹیڈ ملازمین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ جناب محمود علی نے مزید کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بدعنوانی کو ختم کرنے کے متعلق اٹھائے جارہے اقدامات کو بھی کامیاب بنانے میںسرکاری ملازمین کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے 57سالوں میں جن مسائل کا تلنگانہ کے سرکاری ملازمین نے سامنا کیا ہے ان کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔ انہوں نے ملازمین کے تلنگانہ بھون کی تعمیر کے مطالبہ کو پورا کرنے کا بھی اس موقع پر وعدہ کیا اور کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے قبل جب ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے دفتر کے قیام کی کوششیں کی جارہی تھیں، جن مشکلات کا ہمیںسامنا کرنا پڑا تھا ان مشکلات سے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو کبھی دوچار ہونے نہیںدیا جائے گا۔انہوں نے سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل میںسرکاری ملازمین کے رول کو بھی اہمیت کا حامل قراردیا اور کہاکہ چیف منسٹر سے نمائندگی کے بعد بہت جلد شہر حیدرآباد میںسرکاری ملازمین کے لئے تلنگانہ بھون کے قیام کے لئے اراضی فراہم کی جائے گی او ربھون کی تعمیر کے لئے مالی امداد بھی کی جائے گی۔ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے تلنگانہ تحریک میںسرکاری ملازمین کے رول کو نہایت اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں سرکاری ملازمین سے ایسے ہی رول کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل تلنگانہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے 1969سے تلنگانہ تحریک میںطلبہ اور سرکاری ملازمین کی حصہ داری کوناقابلِ فرامو ش قراردیتے ہوئے کہاکہ کئی نشیب وفراز کے باوجود سرکاری ملازمین نے تلنگانہ تحریک کو نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے سرکار ی ملازمین کو درپیش مسائل کے متعلق چیف منسٹر سے نمائندگی کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ یقیناً وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو ملازمین کے ساتھ انصاف کریں گے۔مسٹر دیوی پرساد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے اعلانات مشن کاکتیہ‘ کلیان لکشمی پداکم‘ شادی مبارک اسکیم کو عوام تک پہنچانے میںتلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے تلنگانہ کے این جی اوز ملازمین ہر محاذ پر حکومت کے ساتھ رہیں گے۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآبادنے تمام مہمانوں کو تہنیت پیش کی اور تقریب کی کارروائی بھی چلائی۔

TOPPOPULARRECENT