Tuesday , December 19 2017
Home / پاکستان / اسیمانند کو ضمانت، فائربندی توڑنے پر پاکستانی احتجاج

اسیمانند کو ضمانت، فائربندی توڑنے پر پاکستانی احتجاج

اسلام آباد ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج یہاں متعینہ ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو مرتبہ طلب کرتے ہوئے این آئی اے کے سوامی اسیمانند کو ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کے فیصلے اور پھر مبینہ فائربندی خلاف ورزیوں میں ایک پاکستانی خاتون کی ہلاکت پر بھی احتجاج درج کرایا۔ اسیمانند 2007ء کے سمجھوتہ دھماکوں کے کیس کا ملزم ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے ڈائریکٹر جنرل (ایس اے اینڈ سارک) سے ملاقات کی، جنھوں نے ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے فیصلے کے خلاف احتجاج درج کرایا کہ ’’خصوصی مرافعہ‘‘ پر اسیمانند کو عطا کردہ ضمانت کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی سے متعلق کیسوں بالخصوص پاکستانی شہریوں کی اموات والے معاملوں کی شنوائی اور تصفیہ کردینے میں عدالت کی کارکردگی کے بارے میں گہرے تحفظات رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT