Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / اسیمانند کی ضمانت کی مخالفت سے این آئی اے کا انکار

اسیمانند کی ضمانت کی مخالفت سے این آئی اے کا انکار

این ڈی اے حکومت کا این آئی اے کو ضمانت کی مخالفت کی اجازت سے گریز

نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقات محکمہ (این آئی اے) نے فیصلہ کیا ہیکہ سوامی سیمانند کو مشروط ضمانت کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔ اسیمانند پر 2007ء میں سمجھوتہ ایکس پریس میں دھماکہ کے سلسلہ میں فردجرم عائد کیا جاچکا ہے۔ حکومت نے کہا کہ اس نے ضمانت پر رہائی کے حکم کو چیلنج کرنے کی اجازت دینے سے گریز کیا ہے کیونکہ مکہ مسجد دھماکہ مقدمہ کے دیگر دو ملزمین دیویندر گپتا اور لوکیش شرما کو ضمانت پر رہائی دی جاچکی ہے اور حکومت بس کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنا چاہتی ہے۔ اس وجہ سے اسیمانند کی مشروط ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی۔ این آئی اے کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ سوامی اسیمانند کا حقیقی نام نابا کمار ہے۔ انہوں نے مبینہ ضمانت کی شرائط کی تعمیل نہیں کی جو گذشتہ اگست میں پنجاب و ہریانہ ہائیکورٹ نے مدعو کی تھی۔ اس حکمنامہ کی مصدقہ نقل یکم ؍ مئی 2015ء کو عدالت نے جاری کی۔ این آئی اے نے خصوصی درخواست پیش کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ میں حکمنامہ کو چیلنج کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس میں چار ترقی یافتہ دھماکو آلے رکھے گئے تھے۔ یہ واحد ٹرین رابطہ تھا جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 18 فبروری 2007ء کو قائم کیا گیا تھا۔ اس دھماکہ میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خصوصی وکیل استغاثہ مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ روہنی سالیان نے کہا تھا کہ این آئی اے ان پر دباؤ ڈال رہی ہیکہ سادھوی پرگیہ اور کرنل سریکانت پروہت کے ساتھ جو مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ کے ملزم ہیں، نرمی برتی جائے۔ این آئی اے نے اس بیان کی تردید کی ہے۔
اسیمانند کی درخواست ضمانت
این آئی اے مخالفت نہیں کرے گی
نئی دہلی 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے سوامی اسیمانند کو جن کے خلاف 2007 ء کے سمجھوتہ بم دھماکہ مقدمہ میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے ، مشروط ضمانت کی مخالفت نہیں کرے گی کیونکہ اسے ایسا کرنے کے لئے کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے لوک سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔ انھوں نے ضمانت کے حکمنامہ کو چیلنج کرنے کی اجازت دینے سے حکومت کے گریز کا بھی تذکرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT