Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اس فارم کے ساتھ ہم ٹورنمنٹ جیتیں گے :واشنگٹن

اس فارم کے ساتھ ہم ٹورنمنٹ جیتیں گے :واشنگٹن

کولمبو۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے ساتھ ندھاس ٹرافی سہ رخی سیریز کے فائنل میں جگہ دلوانے والے اسپنر واشنگٹن سندر نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ٹیم اس فارم کے ساتھ خطاب پر بھی قبضہ کرے گی۔ہندستان نے اپنے آخري ناک آؤٹ میچ میں بنگلہ دیش کو17 رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔اس میچ میں سندر22 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے ۔گزشتہ کئی میچوں سے خراب کھیل رہے کپتان روہت شرما89 رنز کی نصف سنچری اننگز کی بدولت مین آف دی میچ بنے ۔سندر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لیے یہ اچھا احساس ہے کیونکہ میں نے چھ سے کم کے اوسط سے بولنگ کی اور وکٹ بھی لئے ۔ہمارے لئے آٹھ اوور بہت اہم تھے ۔میرے اور چہل کے چار چار اوور میچ کے لحاظ سے ضروری تھے اور ہم دونوں نے ہی کافی اچھیبولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر کسی بھی اسکور کا دفاع کرنا آسان نہیں ہے ۔ہم پہلے دیکھ چکے ہیں کہ بنگلہ دیش نے یہاں 215 کے بڑے اسکور کا بھی پیچھا کر لیا تھا۔ایسے میں ہماری منصوبہ بندی اوسط رن پر توجہ دینے کی تھی۔18 سالہ اسپنر نے تمیم اقبال، لیٹن داس اور سومیا سرکار کو آوٹ کیااور بنگلہ دیش کے تینوں کو آوٹ کرکے ہندستان کے موقف کو مضبوط کیا۔دیگر اہم اسپنر یجویندر چہل کو بھی مڈل آرڈر میں ایک وکٹ ملی۔سندر ابھی تک سیریز میں سات وکٹ لے چکے ہیں اور ان کا رن اوسط بھی بہت متاثر کن رہا ہے ۔پاورپلے میں بولنگ کرنے پر انہوں نے کہا کہ جب آپ ہندستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو تمام چیلنجوں کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے ۔پاورپلے میں بولنگ ہمیشہ ہی مشکل ہوتی ہے لیکن کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔جب آپ چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں تبھی آپ کو اطمینان بھی ملتا ہے ۔نوجوان آل راؤنڈر نے ٹورنمنٹ میں16 میں سے11 اوور پاورپلے میں ڈالے ہیں اور ان کی اس دوران کارکردگی ٹیم کیلئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس یہ صلاحیت ہے ۔پاورپلے میں بیٹسمینوں کے ذہنکو پڑھنا ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT