Wednesday , December 12 2018

اشاعت اسلام کیلئے دینی مدارس کی نمایاں خدمات

بودھن /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ معاذ بن جبل بودھن میں منعقدہ جلسہ دستاربندی و استقبال ماہ رمضان سے مہمان خصوصی مولانا غلام محمد وستانوی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں دینی مدارس ہوں گے وہاں مذہب اسلام کی تبلیغ کرنے والے جعید عالم دین مفتی و خداترس اللہ کے بندے دنیا اور اسلام کی روشنی پھیلانے تیار ہوں گے ۔ مولانا نے ملک اسپین کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں اسپین کا شمار اسلامی ممالک میں ہوا کرتا تھا لیکن وہاں دینی مدارس نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ مذہب اسلام سے بے بہرہ ہوتے چلیگئے ۔ مولانا نے کہا کہ مدارس اور تبلیغی جماعتیں دنیا میں اسلام کو پھیلانے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مولانا نے مدرسہ ہذا کے بانی مولانا محمد عبدالحمید اسائح قاسمی کی خدمات کی ستائش کی اور مدرسہ معاذ بن جمبل بودھن میں دینی تعلیم کے ساتھ دینوی تعلیم فراہم کرنے کی خواہش کی اور مولانا وستانوی نے مشروط تعاون کا پیشکش کیا ۔ قبل ازیں مقامی علماء نے بھی مخاطب کیا اور جلسہ کے آغاز کے ساتھ ہی مدرسہ حفاظ کے فارغ التحصل طلبہ حافظ معراج نظام آباد حافظ محمد اعظم خان بانسواڑہ اویسی احمد سعید ایڑپلی محمد ایوذر حسین کوٹگیر محمد افسر انکارپور سید ابرار شاہ بودھن محمد مستقیم نظام آباد محمد سراج الحسن کونڈاواڑی جملہ آٹھ حفاظ کی گلپوشی و دستاربندی کی ۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے ارکان الحاج محمد خالد علی انجام محمد عابد احمد صوفی دادا بھائی فصیح الدین رائس مل و دیگر نے مہمانوں و اس جلسے میں شرکت کرنے والے معزز شہریوں کا خیرمقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT