Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / اشتعال انگیز بیانات پر پادری گرفتار

اشتعال انگیز بیانات پر پادری گرفتار

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) حسینی علم پولیس نے ایک پادری کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف حسینی علم پولیس نے اشتعال انگیز بیانات دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وائی وجئے کمار عرف برادر وجئے متوطن مشرقی گوداوری آندھراپردیش نے ’’بھارت ماتا‘‘ کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے اور اِس مواد کو سوشل میڈیا پر عام کردیا گیا تھا۔ حسینی علم کے ساکن ٹی کنال راؤ نے پولیس سے ایک شکایت درج کرائی اور برادر وجئے کمار کی اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔ پولیس نے برادر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور ساؤتھ زون پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT