Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / اشتہارات کے ذریعہ لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی

اشتہارات کے ذریعہ لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی

دو ٹھگ گرفتار ، اراضی ، مکانات کے دستاویز اور زیورات ضبط

دو ٹھگ گرفتار ، اراضی ، مکانات کے دستاویز اور زیورات ضبط

حیدرآباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے دو رکنی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو اخبارات میں اشتہارات کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈیکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر بالاراجو نے بتایا کہ 27 سالہ این وینکٹا کرشنا اپنے ساتھی ڈی رامیا کی مدد سے بڑے ہی شاطر طریقے سے اخبارات میں کمپنیوں کے اشتہارات شائع کرتے ہوئے عوام کو ٹھگ رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین اخبارات میں اشتہارات شائع کروانے کے بعد ایک نقلی ویب سائیٹ بنایا کرتے تھے جس کے ذریعہ عوام سے لاکھوں روپئے وصول کیا کرتے ۔ مسٹر بالا راجو نے بتایا کہ وینکٹ کرشنا اور رامیا کمپنیوں کے نام پر بینک کھاتے بھی کھولے جس کے ذریعہ عوام سے رقم وصول کرنے کے بعد وہ غائب ہوجاتے ۔ بتایا جاتا ہے گرفتار ملزمین سال 2012 سے اس قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ کے ایک لاکھ نقد رقم، 20 تولے طلائی زیورات اراضی اور مکان کے دستاویزات جن کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے ضبط کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT