Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / اشتہار کے ذریعہ گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ

اشتہار کے ذریعہ گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ

دھوکہ دینے والا یوگانڈا کا شہری گرفتار ، معاون ساتھی مفرور
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد شہری کو دھوکہ دینے والے یوگانڈا کے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ جس نے اشتہار کے ذریعہ گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر ایک شہری سے 5 لاکھ روپئے ہڑپ لئے ۔ اس دھوکہ باز یوگانڈا کے باشندے نے آن لائین مارکیٹنگ ویب سائیٹ او ایل ایکسکا سہارا لیا اور فرضی اشتہار دیکر دھوکہ دے دیا ۔ رچہ کنڈہ کے سائبر سیل نے شکایت کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے اندرون ہفتہ اس دھوکہ باز کو بنگلور سے گرفتار کرلیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی مفرور بتایا گیا ہے ۔ سائبر سیل کے مطابق 28 سالہ سیمول کڈوڈو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سال 2010 میں یہ دھوکہ باز وزٹ ویزہ پر بھارت دیش آیا تھا اور انڈیا میں غیر قانونی طور پر رہنے لگا ۔ اس نے OLX پر ایک اشتہار پیش کیا اور ایک XUV500 گاڑی کو فروخت کرنے کا اشتہار ڈالا ۔ اس کے جھانسہ میں نیو ودیا نگر کے پورم علاقہ کا ساکن شخص آشیش اوسا آگیا ۔ اس نے سیمول سے رابطہ قائم کیا ۔ اس دھوکہ باز اس کی شناخت ویلمس کے نام سے ظاہر کی اور کہا کہ گاڑی ایرپورٹ کے پارکنگ میں موجود ہے اور ایرپورٹ کے عہدیداروں کو گاڑی فروخت کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ جس کے بعد اس نے اپنے معاون شخص وجئے سے رابطہ قائم کرنے کیلئے کہا اور وجئے کو ایرپورٹ کا عہدیدار بتایا جس کے بعد آشیش کو مختلف بینک اکاونٹس میں رقم جمع کروانے کیلئے کہا گیا ۔ جیسے ہی ان کا نشانہ پورا ہوا ان لوگوں نے رابطہ ختم کردیا ۔ پولیس کے مطابق وجئے سیمویل کو بنک اکاونٹس فراہم کرتا تھا ۔ جبکہ ہریش نامی ایک اور شخص سے سیمول سم گارڈز حاصل کرتا تھا ۔ دھوکہ دہی میں اہم رول ادا کرنے رقم اکاونٹس میں منگواکر اس رقم کو سیمول تک پہونچانے والے وجئے کو سیمول 15 تا 20 فیصد کمیشن دیا کرتا تھا ۔ جبکہ ہریش کو 5 ہزار روپئے دئے جاتے تھے ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT