Wednesday , December 19 2018

اشرار کے حملہ میں نو مسلم نوجوان ہلاک

حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) اشرار کے حملہ میں زخمی نومسلم نوجوان دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیاض عرف کرن ساکن اولڈ بوئن پلی کو 25 مئی کی شب کلیانی کرشنا، بھاسکر اور رگھو ناتھ نے فیاض کو معمولی بحث کے بعد لاٹھیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ فیاض کو پہلے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جس کے بعد اُسے نمس ہسپتال

حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) اشرار کے حملہ میں زخمی نومسلم نوجوان دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیاض عرف کرن ساکن اولڈ بوئن پلی کو 25 مئی کی شب کلیانی کرشنا، بھاسکر اور رگھو ناتھ نے فیاض کو معمولی بحث کے بعد لاٹھیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ فیاض کو پہلے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جس کے بعد اُسے نمس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انسپکٹر بوئن پلی مسٹر کرن نے بتایا کہ فیاض ولد رضوان کو کلیانی کرشنا اور اس کے ساتھیوں نے قاتلانہ حملہ کرکے زخمی کردیا تھا، پولیس نے فیاض کی موت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرکے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT