Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اشرف المدارس نظام آباد میں امتحانات کا انعقاد

اشرف المدارس نظام آباد میں امتحانات کا انعقاد

نظام آباد /15 جون ( راست ) اشاعت علوم دینیہ کی اہمیت دنیا اور آخرت کیلئے مسلمہ اہمیت کی حامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ اشرف المدارس نظام آباد کے سا لانہ امتحانات کے بعد علماء کرام نے اپنے خطاب میں کیا ۔ قبل ازیں امتحانات میں مدرسہ ہذا کے 50 طلبہ کرام نے متاثر کن علمی مظاہرہ کیا جو مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھتے تھے ۔ مولانا مفتی شیخ بہاء الدین قاسمی امام و خطیب مسجد نورجہاں واجد نے پروگرام کی نگرانی انجام دی ۔ مولانا مفتی شیخ فصیح الدین قاسمی ناظم ادارہ ہذا نے کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر مولانا عدالعلیم اشاعتی ، مفتی حبیب اللہ انجم ، حافظ فیاض ، مفتی محمد ظہیرالدین نے شرکت کی اور طلبہ کرام کو مفید ہدایت سے نوازا جناب محمد عبدالقدوس کارپوریٹر 21 ویں ڈیویژن نے اس موقع پر شرکت کی اور مدرسہ کی تعلیمی کارکردگی کی ستائش کی ۔ حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیتہ العلماء ، شاخ ضلع نظام آباد، حافظ امجد ، حافظ اشرف ، محمد وزیرالدین کے علاوہ سعید حمدان ، جنید زعیمی این آر آئی نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT