Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشرف کی ہیٹ ٹرک ،پاکستان سیریز میںکامیاب

اشرف کی ہیٹ ٹرک ،پاکستان سیریز میںکامیاب

ابوظہبی، 28اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آل راؤنڈر فہیم اشرف (3/16) کی شاندار ہیٹ ٹرک کے بعد شاداب خان (16رن ناٹ آوٹ) کی جانب سے آخری اوور میں کھیلی گئی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹوئنٹی ۔20 بین الاقوامی میچ میں دو وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔یہاں جمعہ کی رات کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسکے گیند بازوں نے اس فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے سری لنکا کو مقررہ 20 اوور میں 124 رن پر سمیٹ دیا اور پھر 19.5 اوور میں آٹھ وکٹ پر 125 رنزبنا کر یہ دلچسپ مقابلہ دو وکٹ سے جیت لیا۔ اشرف نے دانوشکا شناکا (1)، ایسرو اودانا(6) اور مہیلا ادوتے (0) کا وکٹ حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پاکستان کو آخری اوور میں فتح کے لئے 12 رن بنانے تھے اور گیند تیز گیند باز ویکوم سنجیا کے ہاتھوں میں تھی جنہوں نے پہلی گیند پر ہی فہیم اشرف (4)کو کیچ آؤٹ کرا دیا۔ وسری گیند پر شاداب نے ایک رن لیا،تیسری گیند پر گوناتلکا نے حسن علی (3 رن ناٹ آؤٹ ) کا کیچ چھوڑ دیا۔ علی اور شاداب نے اس گیند پر 3 رن بنائے۔پاکستان کو سیریز جیتنے کے لئے آخری دو گیندوں پر آٹھ رن درکار تھے تبھی شاداب نے سنجیا کی چوتھی گیند پر سیدھا چھکا مار کر سری لنکا کی امیدوں کو توڑ دیا۔ شاداب نے پانچویں گیند پر دو رن لے کر پاکستان کو دو وکٹوں سے دلچسپ سبقت دلا دی۔دونوں ٹیموں کے مابین اب تیسرا ٹی 20 میچ اتوار 29 اکٹوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT