Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون اور ساہا نے ہندوستان کو مکمل تباہی سے بچالیا

اشون اور ساہا نے ہندوستان کو مکمل تباہی سے بچالیا

Ravichandran Ashwin (L) and Wriddhiman Saha (R) of India partnership during day 1 of the 3rd Test between West Indies and India August 9, 2016 at Darren Sammy National Cricket Stadium Gros Islet, St. Lucia. / AFP / Randy BROOKS (Photo credit should read RANDY BROOKS/AFP/Getty Images)

گراس آئیلیٹ 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر بیٹسمین وردھیمان ساہا نے چھٹی وکٹ کے لئے ناقابل تسخیر 108 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن یہاں ہندوستان کو مکمل تباہی سے بچالیا کیوں کہ ایک موقع پر ہندوستانی ٹیم 126/5 کی نازک صورتحال سے دوچار تھی۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر اشون نے ناقابل تسخیر 75 اور ساہا نے 46 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیاٹنگ کے لئے مدعو کیا لیکن ہندوستانی ٹیم کا آغاز بہتر نہیں ہوا جیسا کہ پہلے اوپنر شکھر دھون جلد آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی بھی 3 رنز بناکر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر الزاری جوزف کی ایک شاندار گیند پر سلپ میں آؤٹ ہوئے۔ ایک موقع پر جس وقت ہندوستانی ٹیم کا اسکور صرف 87 رنز تھا ، اس وقت دھون (1) ، کوہلی (3) ، کے ایل راہول (50) اور روہت شرما (9) پویلین لوٹ چکے تھے۔ اِن اہم کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد رہانے اور اشون نے کسی قدر اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 126 رنز کے مجموعی اسکور پر رہانے بھی 35 رنز بناکر راسٹن چیس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز جس نے دوسرے ٹسٹ کو ڈرا کیا تھا، اِس کی وجہ سے میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند دکھائی دے رہے تھے۔ ساہا کو اننگز کے دوران دو مواقع ملے۔ پہلے انھیں دن کے 79 ویں اوور میں رنوں سے محفوظ رہنے کا موقع ملا جبکہ 82 اوور میں ایک مشکل کیچ وکٹ کیپر شین ڈورچ کے قریب گرا۔ اشون نے 157 گیندوں میں اپنے ٹسٹ کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جوزف اور چیس نے 38 رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گبریل نے ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی تھی۔
جیتو رائے بھی اولمپکس سے باہر
ریوڈی جنیرو 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نشانہ باز جیتو رائے اور پرکاش ننجپا 50 میٹر پستول کے فائنل میں رسائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ جیتو رائے حیران کن طور پر کوالیفائنگ مقابلوں میں  بارہواں نمبر حاصل کرپائے جبکہ اولمپکس کرئیر کا آغاز کرنے والے ننجپا 41 کھلاڑیوں کی فہرست میں 25 واں مقام حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT