Thursday , December 13 2018

اشون سے میری کوئی مسابقت نہیں : ہربھجن

نئی دہلی ۔6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ عرصہ میں ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون کے مظاہرے مایوس کن ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ٹیم کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی ٹیم میں واپسی ممکن ہے لیکن ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی اشون سے کوئی مسابقت نہیں بلکہ خود سے ہی ان کی مسابقت ہے ۔ ہربھجن سنگھ نے یہاں اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان ت

نئی دہلی ۔6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ عرصہ میں ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون کے مظاہرے مایوس کن ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ٹیم کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی ٹیم میں واپسی ممکن ہے لیکن ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی اشون سے کوئی مسابقت نہیں بلکہ خود سے ہی ان کی مسابقت ہے ۔ ہربھجن سنگھ نے یہاں اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان تمام برسوں میں میری کسی کے ساتھ کوئی مسابقت نہیں رہی ہے کیونکہ اس عرصہ میں میں خود ہی اپنے لئے حریف رہا ہوں کیونکہ مجھے کسی کے ساتھ مسابقت پسند نہیں ۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا ک ایک دو یا تین کھلاڑیوں کے درمیان مسابقت نہیں بلکہ اس کا فیصلہ دوسروں پر چھوڑ دیں اور میں خود بھی ہندوستانی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کے متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہنا چاہتا ۔ ہربھجن سنگھ سے ہندوستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ ‘ نیوزی لینڈ اور ایشیا کپ میں ناقص مظاہروں پر تبصرہ اور ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی اور منیندر سنگھ کی جانب سے ہربھجن سنگھ کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا ۔

33سالہ آف اسپنر گذشتہ ایک برس سے ٹیم کے قطعی 11کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں ۔ہربھجن سنگھ سے جب استفسار کیا گیا کہ کیا انہوں نے خود کیلئے کوئی وقت مقرر کر رکھا ہے تو آف اسپنر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمر اہم نہیں ہوتی کیونکہ یہ اعداد و شمار ہے جب کہ اگر کوئی 45برس کی عمر میں بھی بہتر مظاہرہ کرتا ہے تو اسے نمائندگی کا موقع دیا جانا چاہیئے ۔ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ ہندوستانی ٹیم کی ہنوز نمائندگی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ بہتر مظاہرہ اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں اپنا کھیل جاری رکھیں گے ۔ ہربھجن سنگھ جنہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں تقریباً 700بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں ٹسٹ کرکٹ کی 413وکٹیں بھی شامل ہیں لیکن انہیں ایک عرصہ سے ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں مل رہا ہے اور وہ گھریلو کرکٹ میں مصروف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT