Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشون نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا

کولمبو۔5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آل راؤنڈر روی چندرہ اشون نے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے کم مقابلوں میں 2 ہزار رنز اور 250 وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔اشون نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل اور 5 وکٹیں حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 51 ٹسٹ میچز میں 2 ہزار رنز اور 250 سے زائد وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 54 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔کولمبو ٹسٹ کی پہلی اننگز میں سری لنکائی ٹیم کو 183 رنز پر ڈھیر کرنے میں اشون نے 5 وکٹوں کیساتھ کلیدی رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT