Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / اشون پنجاب کے لئے لیگ اسپنر بن گئے

اشون پنجاب کے لئے لیگ اسپنر بن گئے

چینائی ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) تجربہ کار آف اسپنر روی چندر اشون اپنی بولنگ کے ساتھ بالکل نیا تجربہ کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل 2018 میں لیگ اسپن بولنگ کریں گے۔ وہ لیگ کے 11ویں سیزن مین کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔31سالہ اشون جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹسٹ ٹیم کا حصہ تھے لیکن محدود اوورز کی سیریز سے قبل انہیں آرام کی غرض سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

نڈال کی میکسیکن اوپن میں شرکت
میڈرڈ ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے میکسیکن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بائیں پیر کی تکلیف سے نجات پالی ہے اور وہ پورے جوش کے ساتھ میکسیکن اوپن میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ نڈال تکلیف کے باعث آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT