Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون کی بیرون ملک کامیابی، وقت ہی بتائیگا : کارتک

اشون کی بیرون ملک کامیابی، وقت ہی بتائیگا : کارتک

نئی دہلی ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روی چندر اشون ان دنوں اپنے کیریئر کے انتہائی شاندار دور سے گذر رہے ہیں لیکن بیرون ملک ان کی کامیابی وقت ہی بتائے گا، ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے سابق اسپنر مرلی کارتک نے کیا۔ کارتک نے ایک آسان خیال ظاہر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بہ نسبت انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی وکٹیں بالکل مختلف ہوتی ہیں اور وہاں اشون کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک اشون کی کامیابی کے متعلق اظہارخیال کرنے والا میں کوئی نہیں ہوتا ہوں لیکن گھریلو میدانوں کے برعکس بیرون ملک کی وکٹیں مختلف ہوتی ہیں تو وہاں اشون کے مظاہرے کیسے ہوں گے، یہ دلچسپ بحث ہے۔ مرلی کارتک جنہوں نے 2000 تا 2007ء ہندوستان کی نمائندگی کی ہے جنہوں نے خبر رساں ادارہ سے اظہارخیال کرتے ہوئے اشون کے متعلق بیرون ملک کامیابی کو اہم بحث قرار دیا۔ یاد رہے ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے آف اسپنر اشون اس وقت دنیا کے نمبر ایک بولر بنے ہوئے ہیں جنہوں نے ہندوستان میں 26 مقابلوں میں 20 سے کسی قدر زائد کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ بیرون ممالک انہوں نے 17 مقابلوں میں 33.23 کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں۔اشون کے متعلق یہ مانا جاتا ہے کہ وہ ہندوستانی سرز مین پر جتنے کامیاب ہوتے ہیں اتنے کامیاب وہ بیرون ممالک نہیں ہوتے۔

 

ہندوستان سے 2017 میں بھی سیریز مشکل :شہریار
لاہور۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئے۔ کراچی ایر پورٹ پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مودی حکومت پاک ۔ہند سیریز نہیں چاہتی۔ مصباح الحق کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ کب تک کھیلنا چاہتے ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان میں کپتان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں اظہر علی ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT