Monday , October 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / اشون ۔ جڈیجہ سے ہمارا مقابلہ درست نہیں:چہل

اشون ۔ جڈیجہ سے ہمارا مقابلہ درست نہیں:چہل

وشاکھاپٹنم۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام ) ہندستانی ٹیم کے لئے محدود اووروں میں پسندیدہ اسپنر بن چکے یجویندر چہل نے کہا کہ ان کی اور چائنامین بولر کلدیپ یادو کا مقابلہ تجربہ کار رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون سے کرنا قطعی صحیح نہیں ہے کیونکہ دونوں سینیئر کھلاڑی طویل عرصہ سے ٹیم کی کامیاب نمائندگی کررہے ہیں۔ہندستان کی سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں آٹھ وکٹ کی شاندارکامیابی میں مہمان ٹیم کے چھ وکٹ حاصل کرنے والے دونوں ہندوستانی اسپنروں یجویندر اور کلدیپ کی بولنگ اہم رہی ،گزشتہ کافی عرصے سے دونوں نوجوان اسپنروں کو محدود اوور کے لیے ٹیم میں تجربہ کار آف اسپنر اشون اور جڈیجہ پرسلیکٹروں نے ترجیح دی ہے ۔ یجویندر نے کہا ہے کہ اس طرح کا مقابلہ ٹھیک نہیں ہے اشون اور جڈیجہ نے گزشتہ پانچ چھ برسوںمیں ٹیم کے لئے بہت کچھ کیا ہے ۔ ہم نے تو اب تک صرف چار پانچ سیریز ہی کھیلی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT