Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اشوک گجپتی راجو کی مودی کابینہ میں شمولیت کو قطعیت

اشوک گجپتی راجو کی مودی کابینہ میں شمولیت کو قطعیت

حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) تلگودیشم سینئر قائد و رکن پولیٹ بیورو مسٹر اشوک گجپتی راجو بحیثیت کابینی وزیر 26مئی کو شام 6:30بجے حلف لیں گے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت میں شامل ہونے کے تلگودیشم پارٹی کے فیصلہ کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ تلگودیشم کو دو کابینی عہدے دیئے جائیں گے لیکن آج رات دیر گئے موصولہ اطلاعات کے بموجب مسٹر پی اشوک گجپتی راجو کو مرکزی کابینہ میں شامل کرنے کا قطعی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے دو افراد مسٹر پی اشوک گجپتی راجو کے علاوہ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو ( بی جے پی) کو مرکزی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ بھارتیہ جنتا پارٹی مسٹر بنڈارودتاتریہ کو بھی مرکزی کابینہ میں جگہ دینے کے فیصلہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT