Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشوین کاؤنٹی کرکٹ میں ورسٹر کیلئے کھیلیں گے

اشوین کاؤنٹی کرکٹ میں ورسٹر کیلئے کھیلیں گے

پلے کیل (سری لنکا) ہندوستان کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون اِس ماہ کے اواخر کاؤنٹی کرکٹ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ہیں جس میں اُن کی توجہ 2018 ء کے انگلینڈ ٹور پر مرکوز ہوگی۔ چیرمین آف سلیکٹرس ایم ایس کے پرساد نے آج تصدیق کی کہ اشون کو بی سی سی آئی کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے کہ وہ ورسٹر کے لئے کھیل سکتے ہیں اور اِسی لئے اُنھیں سری لنکا کے خلاف لمیٹیڈ اوورس سیریز کے لئے ٹیم انڈیا میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بیٹسمین چیتیشور پجارا بھی کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کے لئے دستیاب ہوں گے کیوں کہ وہ آج یہاں ٹسٹ سیریز کی تکمیل کے بعد نیشنل ڈیوٹی سے فارغ ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT