Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اشیائے مایحتاج کی سربراہی میں بے قاعدگیوں کی روک تھام

اشیائے مایحتاج کی سربراہی میں بے قاعدگیوں کی روک تھام

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست بھر میں راشن شاپس کے ذریعہ اشیائے ضروریہ بشمول چاول کی فروخت میں بے قاعدگیوں کے پیش آنے والے واقعات کے سختی کے ساتھ تدارک کیلئے موثر اقدامات کرے گی۔ اس سلسلہ میں دیانتدار ریٹائرڈ پولیس عہدیداروں پر مشتمل ٹاسک فورس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ مبینہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے والے خواہ وہ کسی بھی رتبہ کے حامل کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آج شام سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر فینانس و سیول سپلائیز مسٹر ای راجندر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بے قاعدگیوں کی اطلاعات فراہم کرنے کیلئے عوام کو ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بے قاعدگیوں کے مکمل انسداد کیلئے عوام سے بھی بھرپور تعاون کرنے کی خواہش کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ چاول وغیرہ کی فروخت میں بے قاعدگیوں کے واقعات پر اب تک جملہ 2445 کیسیس ( راشن دکانات کو چاول فراہم کرنے والے کنٹراکٹرس اور راشن شاپ ڈیلرس کے خلاف ) درج کئے گئے اور 7500 میٹرک ٹن چاول بھی ضبط کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT