Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اصغر چلبل ، الم پربھو و بھیم ریڈی پاٹل کانگریس پارٹی کے ترجمان نامزد

اصغر چلبل ، الم پربھو و بھیم ریڈی پاٹل کانگریس پارٹی کے ترجمان نامزد

گلبرگہ24؍مارچ: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شری بھاگن گوڑا پاٹل صدر ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے وزیر ریلوئے و اُمیدوار حلقہ پارلیمان گلبرگہ ، شری این دھرم سنگھ سابق وزیر اعلیٰ و اُمیدوار حلقہ پارلیمان بیدر ، ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و

گلبرگہ24؍مارچ: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شری بھاگن گوڑا پاٹل صدر ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے وزیر ریلوئے و اُمیدوار حلقہ پارلیمان گلبرگہ ، شری این دھرم سنگھ سابق وزیر اعلیٰ و اُمیدوار حلقہ پارلیمان بیدر ، ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود نگران وزیر گلبرگہ ضلع و صدر حیدرآباد کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ ، الحاج اقبال احمد سرڈگی سابق ایم پی و نائب صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی سے مشورے کے بعد و پارٹی ہائی کمان کی ہدایت اور پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کنڑا ، اُردو ، انگلش کے اخبارات سے بہترتعلقات کی بنیاد پر جناب محمد اصغر چلبل صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس کمیٹی ، شری الم پربھو پاٹل ایم ایل سی گلبرگہ اور بھیم ریڈی پاٹل جنرل سیکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی و کارپوریٹر کو ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کا ترجمان نامزد کیا گیا ہے ۔ شری بھاگن گوڑا پاٹل نے ان تینوں قائدین سے خواہش کی ہے کہ بی جے پی کی جانب سے آئے دن بے بنیاد اور من گھڑت بیانات کانگریس کے اُمیدوار ان و پارٹی کے خلاف جاری کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ لہٰذا مندرجہ بالا قائدین بی جے پی کے ان بیانات کی مذمت کریں اور پارٹی کے کارکردگی اور اُمیدوارکے کارناموں کو پریس کے ذریعہ گھر گھر تک پہنچائیں ۔ بھاگن گوڑا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 3قائدین ہی پارٹی کے تعلق سے میڈیا سے ربط پیدا کریں گے ۔اور پارٹی کے تمام کارکردگیوں اور پروگراموں کو میڈیا کے ذریعہ اُجاگر کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT