Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت

اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت

حیدرآباد 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) پیس آرمی کے ارکان کا ایک 50 رکنی وفد صدر پیس آرمی جناب سید محمود علی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر پی ست نارائن سے ان کے دفتر پر ملاقات کرتے ہوئے امن و اصلاح معاشرہ کے شعور کو بیدار کرنے پروگرام منعقد کرنے ملاقات کی۔ محمود علی نے تمام اراکین کا فرداً فرداً ڈی سی پی ساؤتھ زون سے تعارف کروا

حیدرآباد 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) پیس آرمی کے ارکان کا ایک 50 رکنی وفد صدر پیس آرمی جناب سید محمود علی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر پی ست نارائن سے ان کے دفتر پر ملاقات کرتے ہوئے امن و اصلاح معاشرہ کے شعور کو بیدار کرنے پروگرام منعقد کرنے ملاقات کی۔ محمود علی نے تمام اراکین کا فرداً فرداً ڈی سی پی ساؤتھ زون سے تعارف کروایا۔ اس میں معزز شہریوں کی اکثریت تھی۔ ست نارائن ڈی سی پی نے پیس آرمی کی 35 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے محلوں میں بزرگوں اور بااثر شخصیتیں نوجوانوں کی بے راہ روی اور ان کے ناپسندیدہ حرکات سے چھٹکارا دلانے کے لئے نصیحت کریں اور اُن کو مختلف فن سیکھنے کی ترغیب دیں۔ ست نارائن نے کہاکہ ماہ ڈسمبر میں ہی قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں کشتیوں کے مقابلوں کا اہتمام کریں تاکہ فاضل اوقات میں نوجوان اسپورٹس کی طرف راغب ہوسکیں۔ ڈی سی پی نے تمام تجاویز حاصل کیں۔ محمود علی نے پیس آرمی کی جانب سے ایک یادداشت بھی پیش کی۔ مباحث میں حصہ لینے والوں میں محمد عثمان سابق مجسٹریٹ، ہادی قریشی، ٹھاکر دنیش سنگھ، حسن عسکر شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT