Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اصلاح معاشرہ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

اصلاح معاشرہ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

نظام آباد ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) جناب سعید الدین پرنسپل ریٹائرڈ و معتمد اصلاح معاشرہ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے جائزہ اجلاس منعقدہ اصلاح معاشرہ لائبریری خلیل مسجد بودھن روڈ نظام آباد سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی فلاحی روزگار اسکیمات سے سب کو فائدہ پہنچانا ہمارا مقصد ہے ۔ ریاکاری و شہرت گناہ ہے اللہ ہم سب کو اخلاص سے کام کر

نظام آباد ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) جناب سعید الدین پرنسپل ریٹائرڈ و معتمد اصلاح معاشرہ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے جائزہ اجلاس منعقدہ اصلاح معاشرہ لائبریری خلیل مسجد بودھن روڈ نظام آباد سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی فلاحی روزگار اسکیمات سے سب کو فائدہ پہنچانا ہمارا مقصد ہے ۔ ریاکاری و شہرت گناہ ہے اللہ ہم سب کو اخلاص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات ہمہ مسالکی تنظیم ہے جس سے حفاظ کرام و علماء کرام و ائمہ مساجد کے روزگار کیلئے تقررات ضلع نظام آباد سے 50 درخواستیں طلب کی گئیں جس میں 30 درخواست گذاروں نے ادارہ سے رابطہ پیدا کیا ۔ بعد تحقیق 17 افراد کے کاروباری تقررات عمل میں لائے گئے ۔ تین ماہ بعد ان کی کارکردگی اور ٹریننگ پر انشاء اللہ قرضوں کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح معاشرہ ٹیلرنگ سنٹرس مالا پلی نظام آباد ، جناب محمد نصیرکارپوریٹر مالا پلی اور اصلاح معاشرہ ٹیلرنگ سنٹر کھوجہ کالونی ، جناب محمد ریاض الدین کے تعاون سے چلائے جارہے ہیں اور مزید پانچ سنٹرس کا آغاز ہوا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ صباحی اسکولس معہ ناشتہ کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ غریب محلہ جات و دیہاتوں میں رابطہ پیدا کیا جارہا ہے ۔ جناب سید عثمان علی ایڈیٹر فکر جمہور نے کاموں کو تیزی سے انجام دینے کیلئے اپنی رائے ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT