Friday , April 20 2018
Home / سیاسیات / اصل مسائل سے توجہ ہٹانے یوگی حکومت کی سازش:اکھلیش

اصل مسائل سے توجہ ہٹانے یوگی حکومت کی سازش:اکھلیش

لکھنؤ 22جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے حزب اختلاف کے خلاف سازش رچ رہی ہے ۔مسٹر یادو نے آج چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہور جنیشور مشرا کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یوگی حکومت کوئی کام نہیں کر رہی ہے ۔ مسائل سے لوگوں کو توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف طرح طرح کی سازش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت امن و قانون کی صورت حال پر گھری ہوئی ہے ۔ ریاست میں بدامنی کی بہت خراب صورت حال ہے ۔ مسلسل سنگین واقعات ہو رہے ہیں۔ یوگی حکومت صوبہ میں اب ڈاکوؤں کا نیاہندوستان بنانا چاہ رہی ہے ۔ایس پی صدر نے کہا کہ بار بار سنگین واقعہ واقعات ہورہے ہیں۔ جو وارداتیں بیہڑ میں ہوتی تھیں وہ اب دارالحکومت لکھنؤ میں ہو رہی ہیں۔ شہیدوں کے نام سے مشہور کاکوری اب ڈکیتی کے لئے مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قنوج اور متھورا میں اس سے پہلے بھی واقعات ہوچکے ہیں ۔ یوگی آدتیہ ناتھ سرکار ان خراب حالات کے ذمہ دار ہیں۔مسٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی کہا تھا کہ لکھنؤ آگرا ایکسپریس میں گھپلہ ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT