Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع تلنگانہ میں بارش کا امکان

اضلاع تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے اکثر مقامات پر وقفہ وقفہ سے کہیں ہلکی اور کہیں اوسط بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی، نلگنڈہ، میدک، کریم نگر اور ورنگل میں بارش ہوگی۔ بعض مقامات پر موسلا دھارب ارش کا امکان بھی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا اور اس مدت کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔ ودربھا اور جنوبی ٹاملناڈو کے جزیرہ نما علاقہ میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے پیش نظر ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT