Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اضلاع میں عیدالاضحی جوش و خروش سے منائی گئی

اضلاع میں عیدالاضحی جوش و خروش سے منائی گئی

مدہول :شہر مدہول میںعید الضحی بڑے ہی جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئی شہر مدہول کی قدیم و تاریخی عید گاہ میں عید الضحی کی نماز ٹھیک 9 بجے جناب نظام الدین امام جا مع مسجد نے پڑھائی بعد ازاں خطبہ کے فرائض جناب عمران احمد خطیب مسجد جا مع مد ہول نے انجام دیئے اور عالم اسلام بلخصوص فلسطین و ملک شام کیلئے رقت انگیز دعاء کی اس موقع پر قاضی مد ہول

مدہول :شہر مدہول میںعید الضحی بڑے ہی جو ش و خروش کے ساتھ منائی گئی شہر مدہول کی قدیم و تاریخی عید گاہ میں عید الضحی کی نماز ٹھیک 9 بجے جناب نظام الدین امام جا مع مسجد نے پڑھائی بعد ازاں خطبہ کے فرائض جناب عمران احمد خطیب مسجد جا مع مد ہول نے انجام دیئے اور عالم اسلام بلخصوص فلسطین و ملک شام کیلئے رقت انگیز دعاء کی اس موقع پر قاضی مد ہول و متولی جا مع مسجدجناب رفیع الزماں ،جناب ملک معتصم ریاستی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ، جناب افتخار احمد امیر تبلیغی جماعت ضلع نظام آباد ، جنا ب مولا نا سلیم الدین قاسمی صدر جمیعتہ العلماء مد ہول ، جناب مفتی عامر حنیف ، مفتی رئیس الدین قاسمی ، جناب غوث محی الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند مدہول ، جناب اعجا زالدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، جناب افروز خان سا بقہ سر پنج ، جناب وصی الدین خالد پٹیل ، جناب ایم اے عزیز ، سید خالد مخدوم ، تجمل احمد صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا مد ہول منڈل ، جناب حمید احمد نا ئب قاضی مد ہول، عمران خان کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
گلبرگہ : شہر گلبرگہ کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں ہر سال کی طرح اس بار بھی مسلمانان نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ تاریخی قلعہ احتشام میں ہزاروں مسلمانان نے عید کی نماز ادا کی ۔ اسی طرح سیڑم روڈ کے عید گاہ اور بہمنی عید گاہ کے علاوہ کے سی ٹی پالیٹیکنک گرائونڈ میں بھی نماز عید میں ہزاروں مسلمانان نے شرکت کی۔ ڈاکٹرسید شاہ خسرو حسینی ،سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوا زؒ ،حضرت سید محمد علی الحسینی ،خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین صاحب درگاہ بندہ نوازؒ ، حضرت ڈاکٹر سید شاہ مصطفیٰ حسینی خلف اصغر حضرت سجادہ نشین صاحب درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و ارکان خانوادہ ء حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے علاوہ ہزاروں مسلمانان نے مسجد درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ میں صبح 8بجے نمازعید ادا کی ۔وزیر اقلیتی بہبود،اوقاف ،میونسپل ایڈمنسٹریشن و پبلک اینٹر پرائیزیس الحاج قمر الاسلام نے ہزاروں مسلمانان کے ساتھ عید گاہ سیڑم روڈ میں نماز عید ادا کی ۔ عید گاہ بہمنیہ ،الند روڈ گلبرگہ میں ہر سال کی طرح ہزاروں مسلمانانوں نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔ شہر کے علاقہ کے سی ٹی گرائونڈس پر بھی نماز عید میں ہزاروں مسلمانان نے شرکت کی۔ محلہ جات مومن پورہ، روضہ بزرگ و روضہ خرد، ہاگرگہ روڈ ، رنگ روڈ، ایم ایس کے ملز، اسٹیشن بازار، جیورگی روڈ، رحمت نگر، اسٹیشن بازار، نیا محلہ وغیرہ کے علاوہ شہر گلبرگہ کے دیگر کئی ایک محلہ جات اور توسیعی علاقوں کی مساجد میں مسلمانان نے نماز عید ادا کی ۔
نظام آباد: عیدالاضحی ضلع نظام آباد میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع کے تمام عیدگاہ اور مساجد میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ عیدگاہ جدید میں مفتی سعید اکبر، عیدگاہ قدیم میں مولانا احسان، عیدگاہ مدینہ میں مفتی محبوب نے نمازعید پڑھائی اور خطبہ کیا۔ مسجد کچیان میں خطیب و امام حافظ رشید تجمل، جامع مسجد میں مولانا عبدالقدیر حسامی نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیااس کے علاوہ شہر کے مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔ عید کے موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا عیدگاہ جدید پہنچ کر مسلمانوں سے ملاقات کی اور عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس اے علیم قائد ٹی آرایس، صدر ضلع اقلیتی سیل طار ق انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔ عید کے موقع پر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر ڈی سرینواس، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بی گنیش گپتا، ضلع کلکٹر رونالڈروس، ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی،نظام آباد رورل رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن و دیگر نے عید کی مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT