اضلاع میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقاریب کا انعقاد

سوریا پیٹ : سوریا پیٹ کے اردو اسکول میں یوم تعلیم و یوم اقلیتی بہبود کے ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مسلم قائد شیخ جانی میاں نے کی ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ای او سلیم شریف‘ حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ و اردو صحافی کے علاوہ اسکول معلم وحیدہ سلطانہ ‘ مسلم قائدین ایس کے نذیر ‘ محمد حسین ‘ مجیب الرحمن ‘ حبیبی الد

سوریا پیٹ : سوریا پیٹ کے اردو اسکول میں یوم تعلیم و یوم اقلیتی بہبود کے ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مسلم قائد شیخ جانی میاں نے کی ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ای او سلیم شریف‘ حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ و اردو صحافی کے علاوہ اسکول معلم وحیدہ سلطانہ ‘ مسلم قائدین ایس کے نذیر ‘ محمد حسین ‘ مجیب الرحمن ‘ حبیبی الدین امتیاز ‘ اسکول مدرسین رحمن ‘ مجیب ‘ مولانا و دیگر نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ و ایم آئی او سلیم شریف کے کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ جلسہ کی کارروائی وحیدہ سلطانہ معلمہ نے چلائی ۔

کوبیر : یو پی ایس اردو میڈیم اسکول میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم تعلیم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر طلباء اور طالبات نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی پر اردو ‘ تلگو ‘ انگریزی زبانوں میں تقاریر کیں۔ مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریری مقابلے ‘ کھیل کود اور گیمس کے مقابلے میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انعام حاصل کئے ۔ اس موقع پر موجود صدر مدرس وقار الدین ‘ نائب صدر اظہر الدین اور ٹیچرس محمد یوسف ‘ محمد عبداللہ اسکول چیرمین عبدالواحد صاحب موجود تھے ۔

بھینسہ : گورنمنٹ جونیئر کالج بھینسہ میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم تعلیم منایا گیا ۔ محمد منہاج الحق لکچرر اردو کے بموجب کالج ہذا میں جونیئر کالج کے اردو میڈیم ‘ تلگو میڈیم ‘ مراٹھی میڈیم بشمول ووکیشنل کورسیس کے طلبہ نے ایک روزہ پروگرام کے دوران تحریری و تقریری مقابلہ جات میں کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ تحریری مقابلہ بعنوان ’’ مولانا آزاد کی تعلیمی و سیاسی خدمات‘‘ اور تقریری مقابلہ بعنوان ’’ سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ ان دو مقابلہ جات میں تین میڈیم کے طلباء و طالبات نے درجہ اول و دوم کی حیثیت سے انعامات حاصل کئے ۔ نوشین بیگم بی پی سی اردو میڈیم سال دوم کو تحریری و تقریری مقابلے میں درجہ اول انعام سے نوازا گیا ۔ حرمین شماما گروپ ایم پی سی اردو میڈیم کو درجہ دوم تحریری و تقریری مقابلہ میں انعام سے نوازا گیا ‘ بشمول تلگو میڈیم اور مراٹھی میڈیم کے طالبات کو تحریری و تقریری مقابلہ جات میں انعام اول و دوم انعامات سے نوازا گیا ۔ پروگرام کی کارروائی محمد منہاج الحق ‘ بھاسکر ‘ ہندی لکچرر نے چلائی ۔ فرخندہ علی خان ‘عبدالرفیق ‘ عبدالرشید لکچررس بھی موجود تھے ۔

اوٹکور : مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اوٹکور میںمولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی ۔ اس موقع پر ایک جلسہ قومی یوم تعلیم کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب محمد ابراہیم صدر مدرس نے کی ۔ اس موقع پر طلباء وطالبات میں محمد اعجاز ‘ رقیعہ بیگم ‘ محمد شریف نے بعنوان یوم تعلیم پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر طلباء ڈرائنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔ اول تا نہم جماعتوں کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا ۔ اس اجلاس کے موقع پر ایس ایم سی تعلیمی کمیٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ اولیائے طلباء میں قابل ذکر محدم محبوب ‘ محمد اسمعیل ‘ خواجہ حسین ‘ محمد رحمت نے شرکت کی۔

جڑچرلہ : جڑچرلہ مولانا ابوالکلام آزاد کے پیدائشی دن کے موقع پر تلنگانہ مائناریٹی فرنٹ کی زیرنگرانی میں بادے پلی سرکاری دواخانے میں مریضوں کو میوے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر تلنگانہ مائناریٹی فرنٹ ضلع صدر حفیظ الرحمن منڈل ‘ صدر محمد تاج الدین ٹاؤن صدر محمد خواجہ معین الدین ‘ڈاکٹر شبانہ ‘ راگھا وہندر اور ممبرس اسلم ‘ امتیاز ‘ حفیظ ‘ مکرم ‘ حاجی ‘ الیاس ‘ حسن اور دوسرے شامل تھے

جنگاؤں : مولانا ابوالکلام آزاد قومی یکجہتی کے علمبردار تھے اور انہی کی قیادت میں آزادی سے قبل کئی ایک فیصلہ کئے گئے ۔ نہرو اور گاندھی کے ساتھ رہ کر اس ملک کی آمادی میں اہم رول ادا کیا ۔ وہ ایک سیکولر قائد تھے ۔ ان خیالات کا اظہار رحمن بیایڈ اینڈ ڈی ایڈ کالج سکریٹری / کرسپانڈنٹ محمد مجیب الرحمن نے کیا ۔ مہمان خصوصی کاکتیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بی رما نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستان کے لیڈت ھے ‘ وہ ہر کسی کے ساتھ اچھے رہتے ہوئے ہندوستان کی آزادی میں حصہ لیا ۔ آج یوم تعلیم مناتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ‘ اس لئے کہ تعلیم کو عام کرنا ہے ۔ اس جلسہ کی صدارت پرنسپل پی پرکاش نے کی ۔ کالج کے لکچرر کوڈم کمار ‘ عظیم الدین ‘ریاض ‘ نجمہ بیگم ‘ جبین ‘ سمیراحمد خان اور دوسرے موجود تھے ۔
٭٭ تلنگانہ مائناریٹی اسٹوڈنٹ پروٹکشن کمیٹی جنگاؤں کی جانب سے اے بی وی کالج میں مولانا آزاد تقریب منائی گئی ۔ اس موقع پر صدر کمیٹی محمد انور ‘ کالج پرنسپل کرشنیا نے کہا کہ مولانا آزاد کو بھارت رتنا ایوارڈ دیا گیا ۔ یہ بہت بڑے سیاستدان اور دانشور تھے ۔ ان کے بتائے ہوئے راستہ پر ہم سب کو چلنا ہے ۔ پروگرام میں عمران ‘دستگیر ‘ شارخ الٰہی ‘ حمید اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT