Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / اضلاع کیلئے ہوابازی منصوبہ تیار کیا جائے : چیف سکریٹری

اضلاع کیلئے ہوابازی منصوبہ تیار کیا جائے : چیف سکریٹری

حیدرآباد 12 جولائی ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت تلنگانہ کے تمام اضلاع کو فضائی رابطے فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج تلنگانہ ریاستی ہوابازی اکیڈیمی کی مینیجنگ کمیٹی و دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے انہیں ہدایت دی کہ وہ اندرون ایک ماہ اس سلسلہ میں ایک مسودہ منصوبہ تیار کریں تاکہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں فضائی رابطے ( کنکٹی ویٹی ) فراہم کرنے انفرا اسٹرکچر کی ضرورت کا جائزہ لیا جاسکے ۔ چیف سکریٹری نے اضلاع میں فی الحال دستیاب ہوابازی انفرا اسٹرکچر کی رپورٹ بھی طلب کی ہے اور کہا کہ دوسرے اضلاع تک یہ سہولت فراہم کرنے کی افادیت کا بھی جائزہ لیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ہوابازی اکیڈیمی کو مشورہ دیا کہ دوسری ہوابازی کمپنیوں کو درکار تربیت فراہم کرنے کیلئے خود کو تیار کرے ۔ چیف سکریٹری نے ہوابازی شعبہ میں روزگار پر مبنی کورسیس کی تربیت فراہم کرنے پر بھی اکیڈیمی کی خدمات اور رول کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT