Wednesday , December 12 2018

اضلاع کی ترقی ، میری اولین ترجیح

توپران میں ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب سے چیف منسٹرچندر شیکھر راؤ کا خطاب
میدک17جنوری(محمد فاروق حسین) تلنگانہ ریاست کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام انجام دینا میرا فریضہ ہے ۔ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ابھی تک ریاست کے کئی ایک مقامات پر ترقیاتی امورانجام دئے جاچکے ہیں۔مستقبل میں بھی ضرور ی ترقیاتی کام انجام دئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار چیفٰ منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو نے آج اپنے دورہ ضلع میدک کے موقع پر توپران منڈل میں11کروڑ کی لاگت سے جدید تعمیر شدہ50بیڈ پر مشتمل اسپتال کے افتتاحی پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توپران میں 5کروڑ کی لاگت سے سی سی سڑکیں اور ڈرین لائن تعمیر کئے جائینگے۔اور یہاں کے بڑے تالاب کی ترقی کیلئے فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے توپران ٹائون میں ڈگری کالج قائم کرنے کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں توپران میں ڈبل بیڈ روم اسکیم کے تحت500مکانات تعمیر کرنے کے علاوہ توپران میں ایک کروڑ کی لاگت سے کمیونٹی ہال کی تعمیر کا اعلان کیا۔اسی طرح ریاستی وزیر ِ اعلیٰ نے کہاکہ گجویل اسمبلی حلقہ میں شامل تمام 6منڈلوں میں ایک کروڑ کی لاگت سے کمیونٹی ہال کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر محمد فاروق حسین ایم ایل سی نے وزیر ِ اعلیٰ کے سی آر سے توپران میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر اور قبرستان کی حصار بندی کیلئے موثر نمائندگی کی۔جس پر وزیر ِ اعلیٰ نے مسلم شادی خانہ کیلئے20لاکھ روپئے اور قبرستان کی حصار بندی کیلئے 15لاکھ منظور کرنے کا اعلان کیا۔اس افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر ِ صحت مسٹر لکہشما ریڈی،ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی،صدر نشین ضلع پریشدراجامنی مرلی دھر،انچارج کلکٹر ضلع میدک مانک راج، سدّی پیٹ کلکٹر مسٹر وینکٹ رام ریڈی،ڈی ایف او پدما جا رانی،ارکان ِ اسمبلی ضلع میدک پی بابو موہن،رام لنگا ریڈی،بھوپال ریڈی،سی ایچ مدن ریڈی،آر ڑی او میدک مسٹر منچو نگیش،آرڈی او توپران مسٹر مدھوٹی آر ایس قائدین نرسا ریڈی،الیکشن ریڈی،مرلی دھر یادو،ڈی پی آر او سنگا ریڈی شریمتی یمنی،انچارج ڈی پی آر او مسٹر جئے راج،ایگزیکیٹیوانجینئر پنچایت راج مسٹر وینکٹیشورلو،ضلع وقف بورڑ انسپکٹر جناب محمد جبارکے علاوہ دیگر دفاتر کے اعلیٰ عہددار ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریاستی وزیر ِ اعلیٰ کی توپران آمد پر ضلع ایس پی میدک جی چندنا دیپتی کی قیادت میں ایڈیشنل ایس پی میدک مسٹر ناگاراجو نے پولیس کا معقول بندوبست کیا۔

یلاریڈی ٹی آر ایس قائدین و عوامی
نمائندے سڑک حادثہ میں زخمی
یلاریڈ۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ گاندھی نگر اور موتھا کے درمیان موجود موڑ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں عوامی نمائندے و ٹی آر ایس قائدین زخمی ہوگئے۔ یلاریڈی منڈل پریشد صدر گنگا دھر، زیڈ پی ٹی سی سامیل، سرپنچ سرینواس ریڈی کے ساتھ چھ افراد مل کر کار میں کالیشورم جارہے تھے کہ موتھا کے قریب کاماریڈی سے آرہے آئسکریم آٹو نے کار کو ٹکر دے دی جس پر آٹو پلٹ گیا اور کار کو بھی نقصان ہوا۔ کار میں سوار دو افراد جزوی طور پر زخمی ہوئے۔ آٹو ڈرائیور کو کمر کے حصہ میں شدید زخمی بتایا گیا۔ اس طرح یلاریڈی کے ٹی آر ایس قائدین کی حادثہ میں جان بچ گئی ورنہ آٹو اور کار کو دیکھ کر بڑے نقصان کا اندازہ ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT