Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع کی تشکیل جدید، ملازمین کی تقسیم دشوارکن

اضلاع کی تشکیل جدید، ملازمین کی تقسیم دشوارکن

حیدرآباد ۔ 14 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست کے اضلاع کی تنظیم جدید کرنے والی ہے۔ اس کے پیش نظر ملازمین اور دوسرے افراد جن کے مفادات وابستہ ہیں، اضلاع کی تنظیم جدید کے پیش نظر اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں اور ان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ اضلاع کی تشکیل جدید سے نظم و نسق پر برا اثر پڑے گا اور نئے انتظام سے عوام کے مفادات پر ضرب لگے گی۔ عوامی نمائندے اور قانون کی باریکیوں پر نظر رکھنے والے افراد اندیشہ مند ہیں کہ اضلاع کی تنظیم جدید کے ساتھ اسٹاف کی تقسیم و تعیناتی کا سنگین چیلنج درپیش ہوگا۔ ایک بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کا کہنا ہیکہ حیدرآباد میںکام کرنے والے ملازمین کو مطمئن کرنا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ سکریٹریٹ میں کام کرنے والے آندھرائی ملازمین کی ہنوز امراوتی منتقلی نہیں ہوئی ہے حالانکہ بارہا یاد دہانی کرائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT