Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع کے اقلیتی طلبہ کیلئے حیدرآباد میں علحدہ ہاسٹل کا مطالبہ

اضلاع کے اقلیتی طلبہ کیلئے حیدرآباد میں علحدہ ہاسٹل کا مطالبہ

چیف منسٹر تلنگانہ کو ٹی آر ایس ایم پی بی ونود کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طلبہ کیلئے حیدرآباد میں علحدہ ہاسٹل کے قیام کی خواہش کی ہے۔ ونود کمار نے اپنے مکتوب میں کریم نگر سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن ظہور خالد کی نمائندگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے غریب اقلیتی طلبہ پوسٹ گریجویشن اور دیگر اعلیٰ کورسس کی تکمیل کیلئے حیدرآباد کا رخ کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میں ہاسٹل کی سہولتوں کی کمی اور زائد کرایے کے سبب غریب طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ خانگی ہاسٹلوں میں طلبہ زائد فیس ادا کرتے ہوئے قیام کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اگر حیدرآباد میں اضلاع سے تعلق رکھنے والے غریب اقلیتی طلبہ کیلئے خصوصی ہاسٹل قائم کیا جائے تو اس سے نہ صرف سہولت ہوگی بلکہ مالی بوجھ کم ہوگا۔ ایسے وقت جبکہ حکومت نے اقلیتوں کیلئے 120 اقامتی اسکولس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد میں ایک ہاسٹل اضلاع سے آنے والے طلبہ کیلئے شروع کیا جانا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں مہدی پٹنم کے علاقہ میں قیام کی سفارش کی گئی ہے ۔ ونود کمار نے حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں کو بھی ایک علحدہ مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں نمائندگی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT