Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اض10 اضلاع کیلئے ٹی آر ٹی کا انعقاد۔ احکامات کی اجرائی

اض10 اضلاع کیلئے ٹی آر ٹی کا انعقاد۔ احکامات کی اجرائی

کریم نگر۔/14ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آخر کار حکومت نے ٹی آر ٹی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اس میں کچھ ترمیم کرتے ہوئے 10 اضلاع پر مشتمل نوٹیفکیشن کی اجرائی پر امیدواروں میں کچھ امید جاگ چکی ہے۔ 21 اکٹوبر کو 31 اضلاع کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر جائیدادوں کی کمی ہوگئی ہے اس لئے بیروزگاروں نے ہائی کورٹ کا سہارا لیا تھا۔ اس کی وجہ سے31 اضلاع کی گزٹ نہیں ہے۔ 10 اضلاع کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے حکومت کو ہائی کورٹ نے مشورہ دیا۔ ٹی آر ٹی کے مسئلہ کو پھر سے ترمیم کی جاکر ٹی آر ٹی نوٹیفکیشن جاری کرنے ایک ماہ کی سہولت دے دی گئی ہے۔ اب دوبارہ ٹی آر ٹی نوٹیفکیشن کے قاعدہ قانون مرتب کئے جاکر احکامات جاری کئے، اس سلسلہ میں امیدوار جاریہ ماہ کی 30 تاریخ تک ٹی آر ٹی کے پرچوں کے تحریری امتحان کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تلنگانہ کی تاریخ کو ترجیح دی جائے گی۔ متحدہ ضلع میں ایس جی ٹی جائیدادیں 74 مخلوعہ ہیں تلگو میڈیم 20 اردو میڈیم 21 ، انگلش میڈیم 33 اسکول اسسٹنٹ 249 لنگویج پنڈت 95 پی ای ٹی 117 پی ڈی 3 جملہ 538 کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ پانچ سال کے بعد ٹی آر ٹی کیلئے مقابلہ سخت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT