Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / اطالوی شہری کے ’قاتل‘ گرفتار

اطالوی شہری کے ’قاتل‘ گرفتار

ڈھاکہ ، 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی پولیس نے ایک اطالوی شہری کے قتل کے شبہ میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس اطالوی باشندے کو گزشتہ ماہ دارالحکومت ڈھاکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کیا تھا۔ پولیس کمشنر اسد الزماں نے آج مقامی میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ اس کارروائی کیلئے ان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور یہ کہ یہ خون ریز حملہ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کیا گیا تھا۔ اس کارروائی کی ذمہ داری بنگلہ دیش میں ’داعش‘ کے ایک حامی گروہ نے قبول کی تھی۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سنی انتہا پسند تنظیم بنگلہ دیش میں سرگرم نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT