Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / اطلاعاتی کمیشن کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو نوٹس

اطلاعاتی کمیشن کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو نوٹس

نئی دہلی ۔ 22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی اطلاعاتی کمیشن نے ایک ’وجہ بتاؤ نوٹس ‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایک عہدیدار کو روانہ کی ہے ‘ کیونکہ انہوں نے حق اطلاعات قانون کے تحت اخبار ’’نیشنل ہیرالڈ ‘‘ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مقدمہ کا احیاء کیا تھا ۔ حالانکہ یہ مقدمہ پہلے ہی بند کیا جاچکا تھا ۔ حق خلاف قانون کے تحت نیشنل ہیرالڈ کیس وغیرہ کی تفصیلات دریافت کی گئی تھیں ۔ کمیشن پر سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کہا کہ درخواست گذار نے اس سے پہلی اپیل کے ساتھ رجوع نہیں کیا تھا ۔ اپیل کرنے والے کو اس بات کا حق ہے کہ وہ تیسرے فریق کو معلومات سے محروم رکھے اور یہ حق اطلاعات قانون 2005ء کی دفعات کے عین مطابق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT