Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اطلاعات معتبر، مصدقہ ہونی چاہئے، مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو

اطلاعات معتبر، مصدقہ ہونی چاہئے، مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے کہا حکمرانی کیلئے مواصلات ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا اقل ترین حکومت اور اعظم ترین حکمرانی کیلئے مواصلات، پیغام رسانی ضروری ہے۔ یہاں انڈین اسکول آف بزنس میں انفارمیشن سرویس عہدیداروں کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا اطلاعات کو قابل اعتبار، معتبر اور مصدقہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا وہ نئی حکمت عملیوں، نظریات اور نئے پیغام رسانی طریقوں کو آگے لائیں تاکہ سرکاری اسکیمات کے متعلق عوام کو واقف کروائیں۔ انہوں نے کہا سرکاری عہدیدار حکومت کی اسکیمات کے تئیں شعور بیداری کے پابند عہد ہیںان کیلئے رابطہ ایک مؤثر ذریعہ ہے جبکہ حکومتوں کے کاموں سے عوام کو واقف کروانا رابطہ پالیسی کا اہم ایجنڈہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کے ’’من کی بات‘‘ کو شاندار رابطہ پلیٹ فارم بتایا۔ انہوں نے ملک کی سالمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج نہیں تو کل پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہوگا۔ جی ایس ٹی بل پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنا کام کررہی ہے جبکہ عوامی تائید جی ایس ٹی کو حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کے حالیہ دورہ تلنگانہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ دورہ سیاسی نہیں تھا جبکہ چند گوشوں سے یہ تاثر دیا جارہا ہیکہ وزیراعظم کا دورہ ٹی آر ایس بی جے پی اتحاد کی سمت ایک قدم ہے۔

TOPPOPULARRECENT