Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہرالدین کی آؤبھگت پر ڈی ڈی سی اے کو نوٹس

اظہرالدین کی آؤبھگت پر ڈی ڈی سی اے کو نوٹس

نئی دہلی ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کو مکتوب بھیجا ہے کہ فیروز شاہ کوٹلہ میں دہلی کے خلاف ایک رانجی ٹروفی میچ کے دوران بعض ودربھ کرکٹرز کو سابق انڈیا کیپٹن محمد اظہر الدین سے گفتگو کے ذریعے اینٹی کرپشن کے قواعد کی خلاف ورزی کیونکر کی گئی ہے۔ زیربحث کھلاڑی ویٹرن کرکٹرز وسیم جعفر اور ایس بدریناتھ کے ساتھ چیف کوچ پارس مہامبرے ہیں، جو دہلی کے خلاف اپنے رانجی ٹروفی میچ کے موقع پر اظہر سے بات چیت کرتے دیکھے گئے، جہاں سابق کپتان ڈی ڈی سی اے وائس پریسیڈنٹ چیتن چوہان کی دعوت پر آئے تھے۔ بی سی سی آئی نے اظہر پر عائد تاحیات امتناع ابھی برخاست نہیں کیا، جنھیں 2000ء میں میچ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا خاطی پایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT