Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / اظہر الدین کو راجستھان سے ٹکٹ پر مسلم قائدین ناراض

اظہر الدین کو راجستھان سے ٹکٹ پر مسلم قائدین ناراض

جئے پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو کانگریس کی جانب سے راجستھان میں ٹونک ۔ سوائے مادھوپور حلقہ سے ٹکٹ دئے جانے پر یہاں کچھ مسلم تنظیموں اور قائدین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اظہر الدین کا راجستھان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سابق کانگریس رکن اسمبلی مقبول منڈیلیا نے اظہر الدین کو ٹکٹ دینے پارٹی

جئے پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو کانگریس کی جانب سے راجستھان میں ٹونک ۔ سوائے مادھوپور حلقہ سے ٹکٹ دئے جانے پر یہاں کچھ مسلم تنظیموں اور قائدین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اظہر الدین کا راجستھان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سابق کانگریس رکن اسمبلی مقبول منڈیلیا نے اظہر الدین کو ٹکٹ دینے پارٹی کے فیصلے پر کھلے عام ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا کہ پارٹی کو لوک سبھا انتخابات میں شکست سے بچنے کیلئے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔

منڈیلیا نے اپنے فرزند رفیق منڈیلیا کو چورو حلقہ سے ٹکٹ دینے سے انکار کے پارٹی کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور الزام عائد کیا کہ پارٹی کے مقامی قائدین نے ٹکٹ تقسیم کے تعلق سے انہیں اندھیرے میں رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اظہر الدین مقامی لیڈر نہیں ہیں ۔ وہ اس سے قبل اتر پردیش میں مراد آباد سے مقابلہ کرچکے ہیں اور اب انہیں یہ حلقہ دیا جا رہا ہے ۔ پارٹی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ انہیں یہاں کیوں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے ٹکٹس کے حصول کیلئے جو شرائط رکھی تھیں ان کے فرزند ان پر پورے اترتے ہیں اس کے باوجود انہیں چورو حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔

مسلم تنظیموں آل انڈیا جمیعتہ القریش اور پنک سٹی ویلفیر سوسائیٹی کی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منڈیلیا نے کہا کہ پارٹی کو اس طرح کے فیصلوں کی وجہ سے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مقامی قائدین نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے مسئلہ پر ہائی کمان کو غلط اطلاعات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی اظہر الدین کو یہاں سے ٹکٹ دینا ہی چاہتی تھی تو چورو حلقہ سے کسی اقلیتی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلم اسٹارس اور سلیبریٹی شخصیتوں کو اقلیتی امیدوار نہیں سمجھتے ۔ آل انڈیا جمیعتہ القریش ( راجستھان ) کے جنرل سکریٹری شبیر احمد نے کہا کہ اقلیتی برادری اظہر الدین کی امیدواری سے شدید ناراض ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی مقامی قیادت کو ختم کرنا چاہتی ہے اسی لئے بیرونی شخص کو یہاں ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ پنک سٹی ہیز اینڈ ویلفیر سوسائیٹی کے صدر عبدالسلام جوہر نے کہا کہ ریاست میں اقلیتی آبادی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے کانگریس کو چاہئے کہ وہ یہاں سے دو تا تین حلقوں سے مسلمانوں کو ٹکٹس فراہم کرتی ۔

TOPPOPULARRECENT