Tuesday , June 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / اظہر علی کو پاکستانی ونڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

اظہر علی کو پاکستانی ونڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

کراچی ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اظہر علی کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے بموجب پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور کسینو اسکینڈل کا شکار معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف س

کراچی ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اظہر علی کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے بموجب پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور کسینو اسکینڈل کا شکار معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد مصباح الحق صرف ٹسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔ اظہر علی کو ونڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی سیریز کیلئے محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جب کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شعیب ملک، کامران اکمل اور عمر گل کو بنگلا دیش کیخلاف سیریز کے لئے بھی طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں آئر لینڈ کے خلاف زخمی ہونے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی شرکت بھی غیر یقینی ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے ورلڈ کپ کے بعد کچھ آرام کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ سرفراز احمد کو بطور ٹوئنٹی20 ٹیم کے کپتان کے طور پر میدان میں اتارا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT