Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / اظہر علی کی نصف سنچری پاکستان 142/4

اظہر علی کی نصف سنچری پاکستان 142/4

ملبورن۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں بارش سے متاثرہ پہلے دن چار وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنا ئے ہیں۔ملبورن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور راحت علی کی جگہ سہیل خان کو قطعی 11 کھلاڑیوں کا حصہ بنایا۔اوپنرز سمیع اسلم اور اظہر علی نے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا اور دس اوور تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی لیکن ناتھن لایون نے بولنگ پر آنے کے ساتھ ہی اپنے پہلے ہی اوور میں سمیع اسلم کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔آوٹ ہونے سے قبل اسلم نے 41 کو سامنے کرنے کے باوجود صرف ایک چوکا لگایا اور 9 رنز اسکور کئے ۔پہلے نقصان کے بعد بابر اعظم اور اظہر نے اسکور کو 60 تک پہنچایا لیکن بابر ایک بار پھر وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔تجربہ کار یونس خان نے ابتدا میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ کیلئے 51 رنز جوڑے لیکن وہ بھی  21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔مصباح الحق نے آتے ہی ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی لیکن جیکسن برڈ نے نک میڈنسن کی مدد سے پاکستانی کپتان کے عزائم کو ختم کردیا۔دوسرے سرے پر موجود اظہر علی نے نصف سنچری مکمل کی اور بے بسی سے ساتھیوں کی پویلین واپسی کا تماشا دیکھتے رہے۔پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کے سبب چائے کا وقت سے پہلے کھیل کو ختم کرنا پڑا۔لیکن چائے کے وقفے کے بعد بھی بارش نہ رکی اور جب بارش کے سبب اپنائر نے پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے، اظہر علی 66 اور اسد شفیق چار رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔میزبان ٹیم آسٹریلیا کے لئے برڈ مصباح الحق اور یونس خان جسے تجربہ کار بیٹسمینوں کو جلد پویلین روانہ کرتے ہوئے کامیاب بولر بنے جبکہ ہیزل ووڈ اور لین نے فی کس ایک وکٹ اپنے نام درج کی۔میزبان ٹیم کے اہم بولر میچل اسٹارک11 اوورس میں 25 رنز دیکر کفایتی بولنگ کا مظاہرہ تو کیا لیکن انہیں پہلے دن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 رنز سے جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT