Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر کی سنچری ، ایس یو سی سی کی جیت

اظہر کی سنچری ، ایس یو سی سی کی جیت

حیدرآباد ، 13 اکٹوبر (راست) ایچ سی اے لیگ کرکٹ A-5 ڈیویژن کے میچ میں اظہر کی شاندار سنچری کی مدد سے ایس یو سی سی نے سینٹ میریز سی سی کو بہ آسانی 63 رنز سے شکست دے دی۔ روجرز گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں ایس یو سی سی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری اننگز میں اوپنر اظہر نمایاں رہے۔ انھوں نے 12 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ایس یو سی سی ٹیم نے 36 اوورز میں 202 اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں سینٹ میریز ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی اور 35 اوورز میں 131 پر ڈھیر ہوگئی۔ اظہر علی کو 5 وکٹس حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT