Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اعجاز احمد کو انٹرنیشنل کک باکسنگ میں سلور میڈل

اعجاز احمد کو انٹرنیشنل کک باکسنگ میں سلور میڈل

حیدرآباد ، 20 اپریل (سنٹرل نیوز) سید اعجاز احمد نے ٹرکش اوپن انٹرنیشنل کک باکسنگ ٹورنمنٹ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ ورلڈ اسوسی ایشن آف کک باکسنگ آرگنائزیشن (واکو) کے زیراہتمام ترکی کے شہر انتالیہ میں 8 تا 10 اپریل منعقدہ مقابلوں کے شرکاء میں حیدرآباد، تلنگانہ سے واحد اتھلیٹ اعجاز احمد (74 Kg) رہے جو بجائے خود اعزاز ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں دنیا کے 14 ممالک کے کک باکسرز نے مسابقت کی۔ اعجاز نے لائٹ کنٹاکٹ کیٹگری میں شاندار تکنیک کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، جہاں وہ ایک پوائنٹ کے فرق سے گولڈ میڈل کی جیت سے چوک گئے۔ اعجاز کو صدر کک باکسنگ فیڈریشن سلیم کائچی کے ہاتھوں سلور میڈل و سرٹفکیٹ حاصل ہوا۔ وطن واپسی پر اعجاز کو تلنگانہ یونٹ کے پریسیڈنٹ رام انجنیلو، شیخ خالد (تاما فاؤنڈیشن)، کوچ عبدالحفیظ سے پذیرائی ملی۔ امید ہے انھیں حکومت سے بھی تہنیت ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT