Wednesday , January 17 2018
Home / مذہبی خبریں / اعراس شریف

اعراس شریف

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (راست) عرس شریف خلف حضرت قطب الہند حافظ سیدنا میر شجاع الدین حسین قادری قبلہؒ حضرت حاجی حافظ سید عبداللہ شاہ قادری شہید رحمت اللہ علیہ 18 نومبر بروز منگل ، زیر سرپرستی مولانا سید شاہ عبیداللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہؒ و متولی جامع مسجد شجاعیہ چارمینار وزیر نگرانی مولانا سید شاہ ابراہیم قادری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت عبداللہ شاہ شہیدؒ و مسجد شہید الاسلام واقع درگاہ برہنہ شاہؒ روڈ حسب نظام العمل منعقد ہوگا۔ شام 4 بجے برآمدگی جلوس صندل از بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار تا بارگاہ شہید الاسلام ؒ ، قرآن خوانی ، حلقۂ ذکر ، فاتحہ خوانی و مراسم صندل مالی بدست سجادہ نشین و علماء و مشائخ مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT