Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اعصام الحیدری کو ورلڈ کپ میں عالمی ریکارڈ کا موقع

اعصام الحیدری کو ورلڈ کپ میں عالمی ریکارڈ کا موقع

قاہرہ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مصری فٹبال ٹیم کے گول کیپر اعصام الحیدری جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرکے میگا ایونٹ میں کھیلنے والے سب سے معمر گول کیپر بن سکتے ہیں۔ حیدری اس وقت45 سال کے ہیں اور ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعہ وہ کولمبیا کے فاریڈمونڈریگون کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنہوں نے گزشتہ ورلڈ کپ کے دوران 43 سال اور3دن کی عمر میں جاپان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ مصری گول کیپر اعصام نے کہا کہ وہ پوری طرح فٹ اور اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلئے تیار ہیں تاکہ منفرد ریکارڈ اپنے اور ملک کے نام کرسکیں۔ اعصام الحیدری 1999کے بعد سے 156میچوں میں مصری ٹیم کی نمائندگی کرکے چکے ہیں جبکہ وہ سعودی کلب التعاون کی جانب سے بھی کھیلتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT