Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اعضاء شکنی اور علاج پر اتوار کو سمینار

اعضاء شکنی اور علاج پر اتوار کو سمینار

وزیر صحت لکشما ریڈی افتتاح کریں گے ، کنوینر ڈاکٹر یادیا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔21فبروری(سیاست نیوز) ہمہ اقسام کے اعضا شکنی اور ان کے علاج کے متعلق 25فبروری بروز اتوار کو ڈاکٹر بی آر کے آر گورنمنٹ ایورویدک کالج ‘ حیدرآباد میں سمینار منعقد ہوگا ۔ کنوینر سمینار ڈاکٹر یادیا نے کہاکہ ہندوستان بھر سے تقریبا 550ایورویدک ڈاکٹرس جسمانی درد کی وجوہات اور ان کے ایورویدک طریقے سے علاج پر لکچردیں گے۔ ڈاکٹر یادیا نے کہا کہ سمینار کا افتتاح وزیرصحت تلنگانہ ڈاکٹر لکشما ریڈی کریں گے ۔ اور جسٹس امرناتھ گوڑ‘ ایم رام چندر رائو ایم ایل سی‘ ڈاکٹر راجندر ریڈی ڈائرکٹر آیوش مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ پروفیسر ایس ایس سواریکر ممبئی‘ ڈاکٹر گیتا کرشنن دہلی‘ ڈاکٹر مانیک شرما حیدرآباد‘ ڈاکٹر شریمتی ایس ایس موہنتی پونے‘پروفیسر منجوشاہ کا میگھ امرواتی‘ڈاکٹرمکیش اگروال ہریانہ‘ ڈاکٹر نرسمہا ریڈی حیدرآباد‘ ڈاکٹر پریتی چھابرا دہلی‘ اور ڈاکٹر جئے کار چینائی مہمان مقررین کے طور پر لکچر کے ذریعہ جسمانی درد کو دور کرنے کے طریقے کی وضاحت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آیوش کا قیام تو عمل میںلایاگیا تھا مگر جس طریقے سے آیوش کے اندر پوشیدہ ہندوستانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کا معاملہ ہے تو اس میں مرکزی او رریاستی حکومتیں پوری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ خانگی طرز پر ایورویدک طریقے علاج کوفروغ دینے کی غرض سے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر سمینار منعقد کیاجارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT